ضمنی انتخابات ، ڈسکہ میں ن لیگ ہار گئی پی ٹی آئی 8ہزار ووٹوں سے کامیاب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں ن لیگ الیکشن ہار چکی ہم ‏‏8000 ووٹوں سےانتخاب جیتے۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے دورہ سیالکوٹ ردعمل دیتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ مریم نواز ڈسکہ آئیں

مگر ‏شہیدوں کے گھر جانے کی زحمت نہ کی،مریم جانتی تھیں شہدا کے لواحقین ان کا استقبال کس ‏طرح سےکریں گے۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق عثمان ڈار نے کہا کہ مریم نے موقف اپنایا کہ کارکنان تحریک انصاف نے خود شہید کرائے میں نے ‏چیلنج کیا تھا دعویٰ درست ہے تو شہدا کے گاؤں تشریف لائیں، مریم نواز جانتی ہیں کہ ان کے ‏جھوٹ پکڑے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم جاوید بٹ کیپٹن صفدر کا فرنٹ مین تھا، کیپٹن صفدر اور مرکزی ملزم ‏کی تصاویر نشر ہو رہی ہیں انتشارکی سیاست ن لیگ کا وتیرہ ہے، ہمدردیاں لینےکیلئےآج لاشوں ‏پرسیاست کی گئی۔معاون خصوصی نے کہ کہا کہ ڈسکہ میں ن لیگ الیکشن ہار چکی ہم 8000 ووٹوں سےانتخاب ‏جیتے،الیکشن کمیشن سےمطالبہ ہےپی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *