ضمنی انتخابات ، ڈسکہ فائرنگ کس کے ایما پر ہوئی؟ پی ٹی آئی رہنما نےبڑا انکشاف کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ ڈسکہ فائرنگ واقعے میں ملوث مرکزی ملزم حمزہ بٹ رانا ثنا اللہ اور کیپٹن صفدر کا فرنٹ مین ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی

ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ’’مریم نواز کے پیش خدمت!ڈسکہ میں 2 بے گناہ افراد کے قتل اور خونی کھیل میں ملوث مرکزی ملزم حمزہ بٹ گرفتار کر لیا گیا ہے! ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کیپٹن صفدر اور رانا ثناءاللہ کا فرنٹ مین ہے، انکا کہنا تھا کہ کیا مریم نواز اب بھی انکار کریں گی کہ ان غنڈوں کو ان کی جماعت کی سرپرستی حاصل نہیں؟۔عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ’’دوسرے مرکزی ملزم جاوید بٹ کی تصاویر کیپٹن صفدر کے ساتھ منظر عام پر آ چکی ہیں جس کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کی ٹیمیں مسلسل چھاپے مار رہی ہیں! بہت جلد بے گناہ شہیدوں کے دونوں مجرمان کو کیف کردار تک پہنچائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *