الحمدللہ!عوام نے شیر کے حق میں فیصلہ سنا دیا ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری، مریم نواز کا بڑا اعلان‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ کارکنان حتمی نتائج تک بیلٹ باکس پر پہرہ دیں۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق وزیر آباد اور ڈسکہ میں ہنگامہ خیز جبکہ نوشہرہ میں قدرے پرسکون پولنگ کا

وقت ختم ہونے کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں ڈسکہ، وزیر آباد اور نوشہرہ کے ورکرز سے درخواست کرتی ہوں کہ آج آپ نے تحریک انصاف کے حکومتی اراکین اور پولیس کی کھلم کھلا غنڈہ گردی اور دھاندلی کے باوجود جس جرآت بہادری اور عزم سے ووٹ ڈالا ہے، اب اسی جرات اور بہادری سے اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیں اور اس کی حفاظت کریں۔مریم نواز نے کہا کہ کارکنان ووٹوں کی گنتی اور بیلٹ باکس کی ترسیل کے دوران نہ صرف پولنگ اسٹیشنز پر موجود رہیں بلکہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کے دوران بھی ریٹرننگ افسرز کے دفاتر تک پہرہ دیں اور جب تک تمام فارمز 45 اور فائنل رزلٹ نہیں مل جاتا برائے مہربانی اپنے ووٹ کی حفاظت کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ ووٹ چور حکومت آپ کا ووٹ چوری کرنے کا ہر حربہ استعمال کرے گی۔ مسلم لیگ ن کی جیت ان کے لئے موت سے بد تر ہے۔ ان چوروں کو آپ نے ہر حال میں روکنا ہے اور ان پر کڑی نظر رکھنی ہے۔ عوام نے الحمدُللّہ شیر کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے اب اس فیصلے کی حفاظت باقی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *