سونا مزید سستا ہو گیا

کراچی(آن لائن)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت250روپے کی کمی سے ایک لاکھ9ہزار950روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوعالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت13ڈالر کی کمی سے1772ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت250روپے کی کمی سے1لاکھ9ہزار950روپے اور

دس گرام سونے کی قیمت 214روپے کی کمی سے94ہزار264روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1380روپے مستحکم رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کی کمی سے ایک لاکھ 10ہزار200روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4ڈالر کی کمی سے1785ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت100روپے کی کمی سے1لاکھ 10ہزار200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 86روپے کی کمی سے94ہزار478روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1380روپے مستحکم رہی۔دوسری جانب ملک میں ڈالر کی قیمت کو ریورس گئیر کا سلسلہ جاری ، مزیدسستا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر مزید 17پیسے سستا ہو گیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر 17 پیسے ہو گیا اور قیمت 158 روپے 93 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںجمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید35پیسے کی کمی سے159.20روپے سے گھٹ کر158.85روپے اور قیمت فروخت30پیسے کی کمی سے159.30روپے سے گھٹ کر159روپے ہو گئی اسی طرح20پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید159.20روپے سے گھٹ کر159روپے اور قیمت فروخت159.40روپے سے گھٹ کر159.20روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 40پیسے کی کمی ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 191روپے سے گھٹ کر190.60روپے اور قیمت فروخت193روپے سے گھٹ کر192.60روپے پر آ گئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید219.50روپے سے بڑھ کر220روپے اور قیمت فروخت221.50روپے سے بڑھ کر222روپے ہو گئی‎۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *