سینیٹ الیکشن (ن)لیگ کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی ) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن)کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پر پاکستان تحریک انصاف کے وکیل رانا مدثر

نے اعتراض دائر کیا تھا۔رانا مدثر کا کہنا تھا کہ پرویز رشید پنجاب ہائوس کے نادہندہ ہیں اور انہوں نے پنجاب ہائوس کو 5 ہزار روپے ادا نہیں کیے، اس پر الیکشن کمیشن نے پرویز رشید کو آج اس الزام کی وضاحت کے لیے طلب کیا تھا۔لیگی رہنما پرویز رشید نے الیکشن کمیشن میں پیش ہوکر بتایا کہ وہ پنجاب ہائوس کو پیسے جمع کرانا چاہتے تھے مگر پنجاب ہائوس کی انتظامیہ نے ان سے پیسے وصول نہیں کیے اور وہ آج بھی پیسے جمع کرانے کے لیے تیار ہیں۔الیکشن کمیشن نے پرویز رشید اور پی ٹی آئی کے وکیل کا موقف سننے کے بعد لیگی رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔دوسری جانب مبینہ طور پر خاتون اول کی دوست ہونے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آنے والی پی ٹی آئی کی فرحت شہزادی نے سینیٹ انتخاب کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ۔فرحت شہزادی نے خواتین کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ۔قومی میڈیا اور سوشل میڈیا پر فرحت شہزادی کے خاتون اول کی دوست کا دعویٰ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے کارکنان نے تحفظات کا اظہارکیا تھا جس پر فرحت شہزادی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *