تحریک انصاف کی رہنماء کنول شوذب کے پڑوسی سے جھگڑے کا ڈراپ سین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب اور پڑوسی کے جھگڑے کا ڈراپ سین ،دونوں نے صلح کرلی جس کے بعد مقدمات واپس لینے کی درخواست بھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے قبول کرلی۔نجی ٹی وی کے

مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران کنول شوذب اور ان کے پڑوسی عبدالرحمان نے بیان دیا کہ ہماری صلح ہوگئی،مقدمات واپس لیتے ہیں۔ عدالت نے دونوں کا موقف سننے کی بعد ان کی صلح قبول کرلی اور معاملہ نمٹادیا۔دوسری جانب بنی گالہ میں وزیراعظم کے بھانجے زمین ہتھیارہے ہیں،شہری نے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ عمران خان کے پڑوسی عظمت اللہ نے شہراز عظیم کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کر دی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے انتظامیہ اور پولیس کو عظمت اللہ کوتنگ نہ کرنے کا حکم دیا ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس، انتظامیہ اور عمران خان کے بھانجے کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ درخواست میں کہاگیاکہ پولیس اور انتظامیہ نے عمران خان کی رہائشگاہ سے متصل میری زمین پر کام سے روک دیا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دفتر بلا کر زمین عمران خان کے بھانجے کو فروخت کرنے کا کہا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *