سینیٹ انتخابات، کاغذات نامزدگی کونسی جماعت بازی لے گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ انتخابات کیلئے سب سے زیادہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہ مسلم لیگ ن دوسرے اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے170 امیدواروں نےکاغذت نامزدگی جمع کرائے ،

سب سے زیادہ پی ٹی آئی کی جانب سے 52 امیدوار میدان میں ہیں ، مسلم لیگ ن 19 امیدوروں کے ساتھ دوسرے نمبر اور پیپلزپارٹی 18 امیدواروں کےساتھ تیسرےنمبر پر ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے بلوچستان سے بی این پی نے 16، جےیوآئی ف کے5امیدوار ، پی ٹی آئی کے 3امیدوار ، بی این پی مینگل 5،بی این پی عوامی کے2 امیدوار ، اے این پی 3،آزاد2،جمہوری وطن پارٹی ،ہزارہ ڈیولپمنٹ پارٹی کا1،1امیدوار میدان میں ہیں۔خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی 23،پی پی کے 3امیدوار ، اے این پی 3،جے یو آئی 8،مسلم لیگ ن کے 3امیدوار ، جماعت اسلامی ایک اور آزاد امیدوار9 ہیں ۔سندھ سے پی پی پی کے 14،ایم کیو ایم 10 امیدوار ، پی ٹی آئی 12،جی ڈی اے2 ،ٹی ایل پی کا ایک امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پنجاب سے پی ٹی آئی کے15، مسلم لیگ ن کے 12 امیدوار ، مسلم لیگ ق کا ایک امیدوار ہیں۔اسلام آباد سے پیپلزپارٹی 1پاکستان تحریک انصاف 5 اور مسلم لیگ ن کے4امیدوار میدان میں ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *