’’تحریک انصاف کے سینٹ ٹکٹوں میں ردو بدل ‘‘ اہم رہنما ئوں سے ٹکٹ واپس لیے جانے کاامکان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کے پی کے میں تحریک انصاف کے ٹکٹوں پر ردوبدل کا امکان پیدا ہو گیا ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل سلیم سے ٹکٹ واپس لے کر لیاقت ترکئی کو دینے پر غورو فکر شروع ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی اللہ خٹک سے بھی ٹکٹ واپس لیا جارہا ہے

جب کہ وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل انچارج ‏دلروزخان کو ٹکٹ دیے جانےکا امکان ہے۔ دلروز خان نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر کاغذات جمع کرادیئے۔پنجاب سے پی ٹی آئی کےعون چوہدری نے جنرل نشست کیلئےپارٹی ٹکٹ جمع کرا دیا۔ عون چوہدری نےپارٹی ‏ٹکٹ آراو،الیکشن کمشنرپنجاب غلام اسرار کوجمع کرایا جب کہ فرحت شہزادی نے خواتین نشست پر کاغذات ‏نامزدگی جمع کروائے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان اور سابق سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کے درمیان صلح ہو گئی ہے، دونوں کے درمیان صلح کرانے میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے اہم کر دارادا کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کی وزیراعظم عمران خان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جس میں اکھٹے چلنے پر اتفاق کیا گیا اور پرانے گلے شکوے بھلانے کا وعدہ بھی ہوا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ آپ دونوں کا ورکنگ ریلیشن شپ آئیڈیل ہونا چاہئے، اختلافات ختم کرکے عوامی ‏خدمات پر توجہ مرکوز کریں، مل جل کر کام کرنے کے نتائج زیادہ بہترہوتے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عاطف خان کو سلطان محمد خان کی جگہ صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ سلطان محمد خان نے سینیٹ انتخابات 2018 سے قبل کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *