پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کاعلی سدپارہ کی خواہش پوری کرنے کا اعلان

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے کے ٹو پر لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کا خواب پورا کرنے کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوںنے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ یہ خبر سنی ہے کہ علی سدپارہ اپنے

گائوں میں ایک سکول کی تعمیر کرنا کا ارادہ رکھتے تھے ۔ پی ٹی رہنما نے کہا ہے کہ اب ان کا یہ خواب میں پورا کروں گا ،اللہ پاک نے چاہا تو قومی ہیرو کی یاد میں ایک سکول تعمیر کیا جائے گا ۔ دوسری جانب موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے علی سدپارہ اور دو ساتھی کوہ پیماؤں کا نو روز بعد بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ علی سدپارہ اور ساتھی کوہ پیماؤں کی تلاش میں نا صرف جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی جا رہی ہے بلکہ پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز کے علاوہ ایف 16 طیاروں سے بھی کے ٹو کے علاقے کی سرچنگ میں مدد فراہم کی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *