پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور فائنل ٹی ٹوئنٹی میچ، فیصلہ ہو گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تیسرا اور فائنل ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان نے جیت لیا، پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا، 65 کے مجموعی سکور پر اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے تھے لیکن ڈیوڈ ملر نے ہمت نہ ہاری وہ کریز پر ڈٹے رہے،

انہوں نے 45 گیندوں پر 85 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے انہوں نے چار چوکے اور سات شاندار چھکے مارے۔ ڈیوڈ ملر کے علاوہ اوپن میلان 27 رنز بنا کر زاہد محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، ان دو کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی کھلاڑی نمایاں سکور نہ کر سکا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ بیس اوورز میں 164 رنز بنائے اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ریزا ہینڈرکس 2، جے جے سمٹس 1، پیٹی وان 16، ہینرچ صفر، اینڈائل صفر، پیٹورئیس 9 اور بورجن صرف 10 رنز بنا سکے۔پاکستانی باؤلرز نے انتہائی نپی تلی باؤلنگ کی لیکن ڈیوڈ ملر کو قابو کرنے میں ناکام رہے۔ اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے زاہد محمود نے شاندار باؤلنگ کی، زاہد محمود نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حسن علی اور محمد نواز نے دو، دواور عثمان قادر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 164 رنز بنا کر پاکستان کو 165 رنز کا ہدف دے دیا۔ جس کے جواب میں پاکستان کی جانب سے حیدر علی اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔ محمد رضوان نے 42 رنز بنائے اور شمسی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ حیدر علی نے ابھی 15 رنز ہی بنائے تھے کہ وہ تبریز شمسی کے ہاتھ کلین بولڈ ہو گئے۔ بابر اعظم نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن وہ بھی 44 کے سکور پر وکٹ

دے کر پویلین لوٹ گئے۔ حسین طلعت پانچ سکور پر ہمت ہار گئے اور تبریز شمسی کو وکٹ دے بیٹھے۔ آصف علی سات رنز بنا سکے جبکہ فہیم اشرف دس رنز پر ملر کو کیچ تھما کر واپس لوٹ گئے۔ محمد نواز اور حسن علی کی جوڑی نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو فتح دلا دی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *