دبئی میں آسمان پر2 چاند نظر آنےکا معمہ حل ہوگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )دبئی میں آسمان پر 2 چاند نظر آنے کا معاملہ بلآخر حل ہو گیا، میڈیا ، سوشل میڈیا پر زیر بحث افواہیںدم توڑ گئی ہیں۔خلیجی اخبار کے مطابق دبئی انتظامیہ نے ہی نئی ٹیکنالوجی کے تحت آسمان پر دو چاند دکھائے تھے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس کے لیے انتظامیہ نے ملک میں پہلی بار نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 100میٹر کی دیوقامت

دوکرینوں اور 40 میٹر اسکرین کی مدد سے زمین اور مریخ کے چاند کی نمائندگی کرتے دو چاند آسمان پر ظاہرکیے۔اخبار کے مطابق اس کا مقصد متحدہ عرب امارات کے تاریخی خلائی مشن مریخ کی خوشی منانا اور عوام کو اس مشن کی آگاہی دینا تھا۔رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن’ ‘ہوپ‘ آج مریخ کے مدار میں داخل ہو کر وہاں سے سیارے سے متعلق معلومات بھیجےگا۔واضح رہے کہ 2019میں کینیڈا کے شہر وینی پیج میں بیک وقت تین سورج آسمان پر نمودار ہوئے جنہیں دیکھ کر لوگ ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بعض اوقات ایسے قدرتی مناظر سامنے آتے ہیں جنہیں دیکھ کر انسانی عقل بھی دنگ رہ جاتی ہے۔اسی طرح کا ایک منظر کینڈا کے شہریوں نےدیکھا۔ وینی پیج نامی شہر میں آسمان پر ایک ساتھ تین سورج روشنی بکھیرتے دکھائی دیے، اس دلفریب اور انوکھے منظر کو لوگوں نے اپنے پاس محفوظ کیا جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ حیران کن طور پر تین سورج کے ساتھ آسمان پر قوس و قزح کے رنگ بھی نمودار ہوئے۔ سائسنی ماہرین کے مطابق ایک سے زائد سورج کا دکھائی دینے کو ‘ sun dog’ کہتے ہیں یہ دراصل نظر کا دھوکا ہے کیونکہ سورج کے گرد بننے والے گول دائرے کی وجہ سے آسمان پر ایک کے بجائے دو یا زائد سورج دکھائی دیتے ہیں۔ دوسری جانب موسم پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ سخت سردی ، بارش اور برفباری کی وجہ سے رواں برس sun dog کے مناظر کئی بار دیکھنے کو ملیں گے، آئندہ اتوار اور پیر کو بھی آسمان پر ایک سے زائد سورج روشنی بکھیرتے نظر آئیں گے۔ میٹرلوجسٹ کے مطابق منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے درجہ حرارت جانے کے بعد ایسے مناظر نظر آنا کو اچمبے کی بات نہیں ہے۔قبل ازیں 2018ء میں چین میں آسمان پر ایک ساتھ تین سورج نکل آئے، قدرت کے حسین نظارے نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔چینی میڈیا کے مطابق بعض اوقات قدرت ایسے حیرت انگیز مناظر سامنے لاتی ہے کہ

انسانی عقل بھی دنگ رہ جائے۔چین میں قدرت کا ایسا ہی ایک حیرت انگیز لیکن حسین منظراْس وقت دیکھنے کو ملا جب آسمان پر ایک ساتھ تین سورج روشنی بکھیرتے دکھائی دیئے جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔چین کے شہرہولون بیئرمیں قدرت کا خوبصورت منظر اْس وقت دیکھا گیا جب آسمان پر ایک نہیں بلکہ تین سورج ایک ساتھ روشنی پھیلا رہے تھے جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا

اور لوگ یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آسمان پر بیک وقت تین سورج کا دکھائی دینا ایک طرح سے نظر کا دھوکا ہے جسے عرفِ عام میں’’سن ڈاگ‘‘کہا جاتا ہے جو سورج کے گرد بننے والے روشنی کا گول دائرہ یا ہالے کی وجہ سے ہے جس سے آسمان پر ایک کے بجائے تین سورج دکھائی دیتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *