ڈالر گرل ایان علی نے رولز رائس کار خرید کر اپنا برسوں پرانا خواب پورا کرلیا

کراچی(آئی این پی)منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت لینے والی پاکستانی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے رولز رائس کار خرید کر اپنا برسوں پرانا خواب پورا کرلیا اور تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئرکردی۔ گاڑی کی تصویر شیئرکرتے ہوئے

ایان علی نے لکھاکہ میری بچپن سے خواہش تھی کہ میرے پاس اپنی ذاتی رولز رائس کار ہو، ماشااللہ! آج اللہ تعالی کے فضل و کرم سے میرے پاس اپنی ذاتی رولز رائس کار ہے، اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ اس کے لیے، جو میں پہلے تھی، آج ہوں اور مستقبل میں رہوں گی، اس کیلئے شکر ، الحمدللہ۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ماڈل کاکہناتھاکہ میں جانتی ہوں کہ یہ سب کچھ میری اس زندگی اور اگلے جہان میں بہتری کیلئے ہورہاہے ، صرف اللہ کے پاس ہی کوئی چیز لینے یا دینے کا اختیار ہے ، انسان یا کسی دوسری طاقت کا کوئی دخل نہیں۔ایان علی نے مزید کہا کہ کون کہتا ہے کہ خواب پورے نہیں ہوتے، اگر آپ کی نیت صاف ہو اور آپ نے محنت کی ہو تو آپ کو وہ سب ضرور ملے گا جس کا آپ نے تصور کیا ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayyan (@ayyanworld)

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *