ووٹ کی خریدو فروخت معاملہ ، مبینہ ویڈیو میں موجود پی ٹی آئی رہنما سردار ادریس کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آئن لائن )2018 کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدنےکی مبینہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس پر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے سابق ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کی تردید کا سلسلہ جاری ہے۔ویڈیو میں پی ٹی آئی کے سردار ادریس بھی موجود ہیں جو رقم وصول کرتے نظر آرہے ہیں تاہم انہوں نے اس کی تردید کی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے سردار ادریس نے کہا ہے کہ وائرل ویڈیو مخالفین کی سازشوں کا نتیجہ ہے، ویڈیوایڈٹ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں، وہ ثابت کریں گے کہ انہوں نے ووٹ پی ٹی آئی کو ہی دیا تھا۔واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن 2018 میں ایم پی ایز کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی  ہے جس میں  میں اراکان اسمبلی کو پیسے وصول اور ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔2018 میں پی ٹی آئی ارکان کو خریدنے کیلئے نوٹوں کے ڈھیر لگا دیئے گئے۔ سینیٹ الیکشن 2018 میں ووٹ کے بدلے ضمیر کے سودے ہوتے رہے۔ 2018 میں پی ٹی آئی کے 20 ارکان کو فارغ کیا گیا، 2018 کے سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی ارکان کروڑوں میں بکے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے  نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے بدلے پیسے لینا انتہائی شرم کی بات ہے، سپریم کورٹ کو معاملے پر ازخود نوٹس لینا چاہیئے، فنڈنگ میکنزم پر قانون سازی ہونی چاہیئے، یہ لوگ پیسے خرچ کر کے ایوان میں آتے ہیں جبکہ معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 25 سال سے اس معاملے کو اٹھاتے رہے، عمران خان نے الیکشن میں خرید و فروخت کیخلاف آواز اٹھائی ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *