معروف میزبان ندا یاسر کو گہرا صدمہ ، والدہ انتقال کرگئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف اداکارہ ندا یاسر کی والدہ فہمیدہ نسرین انتقال کر گئیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی و یب سائٹ انسٹا گرام پر انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے ۔ ندا یاسر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ہماری پیاری،

مضبوط اور لڑنے والی والدہ ہمیں تنہا چھوڑ گئیں، اناللہ وانا الیہ راجعون۔ گزشتہ روز ندا یاسر کی بہن سویرا پاشا کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی گئی تھی۔سویرا پاشا نے لوگوں سے والدہ کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں ہیں، کیا پتا کسی کی دعا لگ جائے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *