’’بھارتی فائٹر سے لڑتے وقت ذہن میں صرف کشمیر تھا‘‘ احمد مجتبیٰ کا سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام وائرل ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )بھارتی حریف کو 56 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کرنے والے احمد مجتبیٰ نے مظلوم کشمیریوں کو مسرت ایک موقع فراہم کیا ۔ انہوں نے انڈین حریف راہول راجو کے خلاف اپنی تاریخی کامیابی کشمیری مسلمانوں کے نام کردی ہے۔قومی موقرنامے کی رپورٹ کے مطابق احمد مجتبیٰ نے اس فتح پر کہا ہے کہ بھارتی فائٹر سے لڑتے وقت میرے ذہن میں کشمیر تھا

کیونکہ جس دن لڑرہا تھا وہ یوم یکجہتی کا دن تھا اور میری پوری کوشش تھی کہ میں ایسے موقعے پر جیت کشمیر کے نام کروں ، فائٹ سے پہلے ہال میں بھارتی ترنگے کا لہرانا مجھے انتہائی ناگوار گزرا۔ انہوں نے کامیابی کے بعد کشمیریوں کیلئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی، جسے بہت پذیرائی مل رہی ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے صحافی ڈینس کا کہنا ہے کہ فروری کے دوران پاکستان کی طرف سے بھارتیوں کو گرانا عادت بن گئی۔پاک فضائیہ کی طرف سے گزشتہ سال فروری میں بھارتی مگ 21 طیارہ گرانے اور گزشتہ روز فروری میں ہی مکس مارشل آرٹس کے دوران پاکستانی کھلاڑی کی طرف سے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں تبصرے وائرل ہونے لگے۔سماجی کی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرکٹ کے تجزیہ کار اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے صحافی ڈینس نے لکھا کہ فروری میں پاکستانیوں کی طرف سے بھارتیوں کو گرانا عادت بن گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز یوم کشمیر پر بڑی خبر سامنے آئی تھی جہاں پر مکس مارشل آرٹس مقابلے میں پاکستان نے بھارتی ارمان خاک میں ملا دیئے تھے۔یوم کشمیر پر احمد مجتبیٰ نے کشمیریوں کو بڑا انعام دیدیا، مکس مارشل آرٹس مقابلہ کے دوران پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔ احمد مجتبیٰ نے مقابلے کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا اور مضبوط لاتوں اور مکوں کے وار سے حریف کھلاڑی کو دبا میں رکھا۔ مخالف کھلاڑی کے ایک وار سے سر جھکا کر خود کو بچانے کے بعد پاکستانی کھلاڑی نے اگلے ہی لمحے میں راہول راجو کے منہ پر وار کیا جس وہ گر گئے۔ اس دوران ریفری نے مداخلت کرتے ہوئے 56 ویں سیکنڈ میں ہی مقابلہ روک دیا اور احمد مجتبیٰ کی جیت کا اعلان کیا۔یوم کشمیر پر کھیلے گئے مقابلے میں انڈین کھلاڑی کو شکست دینے والے احمد مجتبیٰ نے ویڈیو پیغام کہا کہ وہ اپنی کامیابی کو کشمیریوں کے نام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی محنت رنگ لائی۔ وہ اسی طرح محنت جاری رکھتے ہوئے

آئندہ بھی جیت کر پاکستانی پرچم بلند کریں گے۔احمد مجتبیٰ کو کامیابی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ان کے مداحوں نے مبارکباد دی ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مکس مارشل آرٹس کے مقابلے میں شاندار جیت پر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی احمد مجتبیٰ کوروایتی حریف بھارت کے کھلاڑی راہول راجو کو شکست دینے پر مسرت کا اظہار اور مبارکباد دی ہے، یہاں جاری ایک بیان میں

وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ احمد مجتبیٰ جیسے جوان ہمارا فخر ہیں احمد کی فتح نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کے لیے باعث فخر ہے احمد مجتبیٰ جیسے کھلاڑیوں کی ہر لحاظ سے حوصلہ افزائی کریں گیاحمد مجتبیٰ کا کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا واضح رہے کہ مکس مارشل آرٹس مقابلہ میں پاکستان نے پاکستانی فائٹر نے بھارتی مدمقابل راہول راجو کو ناک آؤٹ کردیا تھااحمد مجتبی نے کامیابی کشمیری عوام کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا مکس مارشل آرٹس مقابلہ سنگاپور میں گزشتہ روز ہوا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *