بھارت ،اترکھنڈ میں گلیشیئر ڈیم ٹوٹنے سے 10 افراد ہلاک، 150 سے زائد لاپتہ ہو گئے ، مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ، الرٹ جاری

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے اتر کھنڈ میں ہمالیائی گلیشیئر اور ڈیم ٹوٹنے سے کم از کم دس افراد ہلاک اور 150 سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے سیلاب کے باعث ارد گرد کے کئی گاؤں خالی کرالیے ہیں اور وہاں آباد افراد کے لیے الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق دریا کے کنارے سے تین نعشیں ملی ہیں جب کہ 150 افراد لاپتہ ہیں اور 16 سے 17 افراد قریب ہی واقع ٹنل میں پھنس کر رہ گئے ہیں جو پوری طرح سے ملنے سے ڈھک گیا ہے۔بھارت میں جوشی ماتھ کے قریب گلیشئر پھٹنے سے رشی گنگا تپووان ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا ڈیم ٹوٹ گیا اور بھاری نقصان کی اطلاع ہے ۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتراکھنڈ کے چیف سیکریٹری اوم پرکاش نے بتایا کہ اصل تعداد تو ابھی معلوم نہیں لیکن 100سے 150افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے ، عینی شاہد کے حوالے سے بتایا گیاکہ گلیشئر پھٹنے سے دھول کی ایک دیوار، چٹانیں اور پانی وادی میں گرا۔ایک اور شہری نے بتایاکہ یہ سب کچھ اتنی جلدی میں ہوا کہ کسی کو خبردار کرنے بھی مہلت نہ ملی ، ہمیں بھی ڈر تھا کہ بہہ جائیں گے ۔مقامی شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ قریبی ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر کام کرنیوالے یا پھر بھیڑ بکریاں چرانے والے لوگ بھی بہہ گئے ہیں لیکن ابتدائی طورپر لاپتہ ہونیوالے افراد کی تعداد کے بارے بھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ اترکھنڈکے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ دریا میں پانی کی اونچائی معمول سے ایک میٹر زیادہ ہے ۔ ادھر بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی نے کہاکہ وہ خود ساری صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں اور قوم دعا گوہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *