پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان پیداہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، عالمی منڈی میں فی بیرل تیل کی قیمت 59ڈالر56 سینٹ ہوگئی ہے،رپورٹ کے مطابق خام تیل کی عالمی منڈی میں قیمت دس ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک ماہ کے اندر 6 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں

مسلسل تین بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔دوسری جانب سربراہ سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے کہاہے کہ موجودہ حکومت ڈھائی سال میں عوام کو ریلیف نہیں دے سکی آئے روز تیل کی بڑھتی قیمتیں اور آشیائے خورونوش نے جینا محال کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و سربراہ ضیاء لیگ نے جناح پریس کلب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ سمجھ سے باہر ہے انہوں نے بس اپنا غصہ نکالا ہے براڈ شیٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب مذید کچھ نہیں نکالا جاسکتا رقم لینے والے اور اکاؤنٹ واضح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ ایک نیب چیئرمین معاہدہ کرتا ہے اور دوسرا چیئرمین اس کو منسوخ کرتا ہیے پی ڈی ایم کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وہ نظریاتی اتحاد نہیں کبھی بھی برقرار نہیں رہے گا پیپلز پارٹی نے متعدد منی این آر اوز لے لیے ہیں مارچ تک وہ مکمل مقاصد حاصل کر لیں گے۔ انہوں نے حکومت کی جہاں اچھے کاموں کی تعریف کی وہاں آڑے ہاتھوں بھی لیتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈھائی سال میں عوام کو ریلیف نہ دے سکی ہے مسلسل وعدہ خلافی کی گئی ہے۔جبکہ (ن) لیگ کے حوالہ سے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی جماعت رہی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *