ٹریفک وارڈن کی بیٹی پاکستان ائیر فورس کی پائلٹ بن گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سے تعلق رکھنے والی نشرح شاکر پاکستان ائیر فورس میں جنرل ڈیوٹی (جی ڈی) پائلٹ بننے میں کامیاب ہوگئی ، روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے پاک فضائیہ میں بطور جنرل ڈیوٹی پائلٹ بھرتی ہونے والی نشرح شاکر نےروشنیوں کے شہر سے پہلی جی ڈی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔نشرح کے والد شاکر ملک کلفٹن کراچی میں ٹریفک وارڈن کے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ نشرح شاکر نے نامور ٹیوشن سینٹر سے تعلیم حاصل کی، ٹیوشن سینٹر کے فیس بک اکائونٹ سے جاری کردہ ایک پیغام میں نشرح شاکر کی تصویر

شیئر کی گئی اور انہیں پاک فضائیہ میں پائلٹ بھرتی ہونے پر مبارک بھی دی گئی۔نشرح نے اپنا جی ڈی پائلٹ کا کورس کامیابی سے پورا کیا اور اب پائلٹ بن کر اپنے والدین اور ملک کا نام فخر سے بلند کردیا ہے۔ نشرح شاکر پاکستان ایئر فورس پی اے جی 144 جی ڈی پائلٹ کے کورس میں زیر تربیت رہیں، وہ قابل اور باصلاحیت طالبہ ہیں۔انہوں نے پاکستان ائیر فورس کے امتحانی مراحل میں کامیاب ہونے کے بعد جی ڈی پائلٹ کی تربیت حاصل کی اور اب پائلٹ بن گئی ہیں۔اس بہترین کامیابی پر سوشل میڈیا پر بھی صارفین نشرح شاکر اور ان کے والدین کی کاوشوں کو بے حد سرا رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *