تنخواہوں اور پنشن میں زبردست اضافہ سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

پشاور، اسلام آباد(آن لائن،این این آئی )پے اینڈ پنشن کمیٹی کے ذیلی کمیٹیوں نے ملازمین کے بنیادی تنخواہ کے 50فیصد خصوصی ہارڈ شپ الائونس یا مہنگائی الائونس دینے کی تجویز تیار کی ہے ،پے اینڈ پنشن کمیٹی کی ذیلی کمیٹیاں اگلے ماہ اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرینگیجس کی بنیاد پر ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن وغیرہ میں اضافہ کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹیوں نے وفاقی ملازمین کے ہائوس رینٹ ، کنوینس ا لائونس اور میڈیکل الاونس میں اضافہ کی سفارشات تیار کی ہے جبکہ صوبائی ملازمین کے ہائوس رینٹ ، کنوینس الائونس اور میڈیکل الائونس

میں اضافہ کی سفارشات کو حتمی شکل دیا جارہاہے۔ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ، تنظیمی ڈھانچے میں اصلاحات کے درمیانی مدت کی سفارشات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے پے اینڈ پنشن کمیٹی کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافہ کے حوالے سے حتمی سفارشات کو آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میںشامل کردیا جائیگا،دوسری جانب وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت ملازمین کی فلاح پر یقین رکھتی ہے، تمام سہولیات فراہم کی جائینگی،ہمارے دل بہت بڑے ہیں،اگلے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں کا خاص خیال رکھیں گے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیر صدارت آل گورنمنٹ ایمپلائیزگرینڈ الائنس کی تنخواہ اور مراعات بڑھانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان،آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اورمراعات بڑھانے کے حوالے سے مذاکرات میں پیشرفت جائزہ لیا گیا اور مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ فنانس ٹیم سے مل کر کیا جائیگا جس کا اجلاس اگلے ہفتے ہونے کا امکا ن ہے۔اجلاس کے دوران گفتگوکرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہحکومت ملازمین کی فلاح پر یقین رکھتی ہے،ان کو تمام سہولیات فراہم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک معاشی ترقی کر رہا ہے اور وسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں ضروراضافہ کرینگے،ملکی وسائل کے تناسب سے دیگرمراعات بھی دینگے۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے دل بہت بڑے ہیں،اگلے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں کا خاص خیال رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں موجودہ تضادات کو ختم کرنے کی کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پے اینڈ پنشن کمیشن حکومت نے سرکاری ملازمین کی فلاح کیلئے قائم کیا ہے،سفارشات کو جلد حتمی شکل دیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *