جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فون ہیک کرلیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک ہوگیا ہے۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فون نمبر سے آنے والے پیغامات گمراہ کن ہوسکتے ہیں۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے

فون سے آنے والے پیغامات کو ان کا پیغام نہ سمجھا جائے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فون سے آنے والے پیغامات کو جعلی تصور کیا جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سپریم کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا تھا کہ جسٹس قاضی فیض عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس آئیں اور قانون کے خلاف ہے۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے 224 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ صدر آئین کے مطابق صوابدیدی اختیارات کے استعمال میں ناکام رہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *