’’نواز شریف نےثابت کیاکہ وہ قیادت کے اہل نہیں رہے بلکہ کبھی تھے ہی نہیں‘‘ ناراض لیگی ارکان نے توپوں کا رخ مریم نواز اور نواز شریف کی جانب کر دیا ‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے ثابت کر دیا کہ وہ قیادت کے اہل نہیں اور نہ کبھی تھے ہم لوگوں نے یہاں رہ کر پاکستانی عوام کی خدمت کی اور ملک و پارٹی کیلئے اپنا خون دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ناراض لیگی ارکان نے اپنی توپوں کا رخ مریم نواز اور نواز شریف کی

جانب کردیا۔نیوز کانفرنس میں ناراض رہنما جلیل شرقپوری نے کہا کہ میاں صاحب سچے ہیں تو عدالتوں کاسامنا کریں،اس میں کوئی بری بات نہیں، میاں صاحب کیساتھ ناانصافی ہورہی ہےتو میدان میں رہیں، اگرنوا زشریف وطن واپس نہیں آتے تو ہم سمجھتے ہیں کہ “دال میں کچھ کالا” ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق جلیل شرقپوری نے کہا کہ آج ووٹ کی اکثریت عمران خان اور عثمان بزدار کے پاس ہے، اگر موجودہ حکومت سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہوتی تو اگلے الیکشن میں عوام ان سے جواب لےگی، اپوزیشن کے جلوس نکالنے سے ملک میں افراتفری اور انتشارپھیلے گا۔نیوز کانفرنس میں ناراض لیگی رہنما جلیل شرقپوری نے دبنگ اعلان کیا کہ یہاں موجود ہم پانچ ارکان استعفے دینے کو تیار ہیں، ساتھ ہمارا مطالبہ ہے کہ مریم نواز دیگر اراکین کے استعفے سامنے لاکر اپنے وعدے پورے کریں، استعفے دینا چاہتے ہیں تو دیں اور اپنی بات سچ ثابت کریں، ایک طرف استعفے دوسری طرف سینیٹ الیکشن کی بات کرتےہیں، انہیں اسمبلیوں سے مولانا صاحب سینیٹر بن کر آجاتے ہیں تو پھر سب حلال ہوجائیگا۔نیوز کانفرنس سے لیگی رہنما اشرف انصاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےاس ملک اور پارٹی کےلیے اپناخون دیاہے، جس پارٹی کے لیےخون دیا اس پر اب میاں صاحب آپ کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے، اور نہ ہی میاں صاحب کو ملک میں عورت کی حکمرانی کی راہ ہموار نہیں کرنےدینگے، لندن میں بیٹھ کر نواز شریف ملکی سلامتی کے اداروں پر الزام لگا رہےہیں ،قیادت کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔اشرف انصاری کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتوں نے ملک وقوم پریلغار کی ہوئی ہے، ایسی صورت حال میں ہمیں قائد اعظم کا سا لیڈر چاہیےجس نے اسلام دشمنوں کےسامنےکھڑےہوکر ٹرینڈ سیٹ کیا، میاں صاحب کب تک آپ ملک وقوم کی آنکھوں میں دھول جھونکیں گے۔اشرف انصاری نے نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے ثابت کیا کہ وہ قیادت کےاہل نہیں رہے بلکہ کبھی تھےہی نہیں،پرویز مشرف کا دور میں بھی نوازشریف ساتھیوں کو چھوڑ کر چلےگئے اور قوم سےکہا کہ ہمیں جلاوطنی پر مجبور کیا گیابعد میں پتہ چلا معاہدہ کرکےگئے، کئی ماہ سے کہا جارہا ہے کہ میاں صاحب بیمارہیں ماشااللہ وہ ہم سےزیادہ صحت مندہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.