علامہ اقبال کا مجسمہ بنانے اور لگانے والوں پر پوتے منیب اقبال نے چار حرف بھیج دیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے پوتے منیب اقبال نے اپنے دادا کے مجسمہ بنانے اور لگانے والوں پر لعنت بھیج دی ۔ فیس بک پر انہوں نے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ مجھے ایسا کرنے والوں پر سخت افسوس اور شدید غصہ آیا ہے ،

میں بت بنانے ،لگانے اور تعریف کرنے والوں پر لعنت کرتا ہوں ۔ منیب اقبال کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کا بت گریٹر اقبال پارک میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر پی ایچ اے کے ساتھ مل کر لگایا گیا ہے، ریسٹورنٹ کا مالک غالباً کسی نجی تعلیمی ادارے کا بھی مالک ہے۔ کفرہی پڑھاتا ہوگا۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے لاہور کے گلشن اقبال پارک میں علامہ اقبال کے مجسمے کو ہٹانا شروع کر دیا۔ گلشن اقبال پارک میں اقبال کا غلط مجسمہ لگانے پر سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی تھی، مجسمہ پارک کے مالیوں نے لگایا تھا۔تنقید کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مجسمہ ہٹانے کا حکم دیا تھا۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی ہیروز کے احترام کا خیال رکھا جائے گا۔ دانستہ یا نادانستہ طور پر ، کیے گئے اس اقدام کی انکوائری کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کسی کو ، قومی ہیروز ، کے احترام میں ، کمی نہیں کرنے دیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *