وفاقی وزیر حماد اظہر کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق حماد اظہر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور احتیاطی

تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔انہوں نے عوام سے اپنی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ ان سے قبل میں کئی وفاقی وزیر، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، چیئرمین این ڈی ایم اے سمیت متعدد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی کورونا میں مبتلا ہوئے اور انہوں نے کورونا کو شکست دی۔ دوسری جانب ملک میں 24 گھنٹوں میں مزید26 افراد جان کی بازی ہارگئے،1615 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی این سی اوسی کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 1615 افراد میں کورونا وبا کی تصدیق ہوئی اور 26 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 33,493 ہے، تاحال کورونا کے 5 لاکھ 1 ہزار252 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ 5 لاکھ 46،428 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 34،785 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھرمیں کورونا سے تاحال 11,683 اموات ہو چکی ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 33 ہزار493 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار92 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 5لاکھ 1 ہزار 252مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 47 ہزار 249ہو چکی ہے، کْل اموات 3 ہزار 996 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 57 ہزار 796مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 747ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 67 ہزار 214 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 1 ہزار 906ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 41 ہزار 418کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کْل 475 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 823مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 195 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 19مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 262 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔‎

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *