سونا مزید مہنگا ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آئن لائن)ملک میںسونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ، فی تولہ قیمت میں 350روپے کا اضافہ ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے

ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 300 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 136 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قدر 12 ڈالر اضافے سے ایک ہزار860 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں20ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1862ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت500روپے اضافے سے1لاکھ13ہزار450 اور دس گرام سونے کی قیمت429روپے اضافے سے 97ہزار265روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت50روپے اضافے سے1370روپے کی سطح پر ریکارڈکی گئی ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.