اتحادی اورارکان ساتھ چھوڑچکے، سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنے گھر جانے کی اطلاع اب ٹی وی سے پتہ چلے گی، حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ن لیگ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب عمران صاحب کو ٹی وی سے پتہ چلے گا کہ وہ گھر جاچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ استعفی دینے کی ڈیڈ لائن گزرجانے کے بعد

اب عمران صاحب کو ٹی وی سے پتہ چلے گا کہ وہ گھر جاچکے ہیں۔نجی ٹی وی بول کے مطابق انھوں نے کہاکہ عوام پر ظلم کرکے ٹی وی سے پتہ چلنے کا مذاق کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنی رخصتی کا اب ٹی وی سے ہی پتہ چلے گا۔مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ چھ ووٹوں کی بنیاد پر مسلط سلیکٹڈ وزیراعظم کو ٹی وی سے پتہ چلے گاکہ ان کے ظلم کی حکومت عوام نے گرا دی ہے،آٹا ، چینی ، فارن فنڈنگ چور سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنے گھر جانے کی اطلاع اب ٹی وی سے پتہ چلے گی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ اڑھائی سال میں ریکارڈ 14000 قرض لینے والے کو اپنے گھر جانے کا پتہ اب ٹی وی سے پتہ چلے گا۔ڈالر کی قیمت بڑھنے کا ٹی وی سے پتہ چلنے کا جو، جو مذاق عوام سے کرتے تھے، اب وہی عمران صاحب سے ہونے والا ہے۔پٹرول، آٹا چینی دوائی گیس، ایل این جی، بجلی چور عمران مافیا ظلم ، کرپشن اور کمشن کا نشان بن چکا ہے۔اوپن بیلٹ پر سلیکٹڈ وزیراعظم پریشان ہیں کیونکہ اتحادی اورارکان ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.