ڈالر مزید سستا ہو گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مضبو ط ہونے لگا ، ڈالر سستا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے

دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 18 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد قیمت 160 روپے 28 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا رجحان برقرار رہا جس کی وجہ سے روپے کی قدر بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمزید25پیسے کی کمی سے160.40روپے سے گھٹ کر160.15روپے اور قیمت فروخت10پیسے کی کمی سے160.45روپے سے گھٹ کر160.35روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے160.40روپے سے گھٹ کر160.20روپے اور قیمت فروخت160.70روپے سے گھٹ کر160.50روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید70پیسے کی کمی سے193.50روپے سے گھٹ کر192.80روپے اور قیمت فروخت195.50روپے سے گھٹ کر194.80روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید219روپے سے گھٹ کر217.80روپے اور قیمت فروخت221روپے سے گھٹ کر219.80روپے ہوگئی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.