بجلی پھر مہنگی کرنے کی تیاریاں عوام کی جیبوں سے ایک ہزار کروڑروپے نکالے جائینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافے کی تیاریاں،سی سی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 80 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی،نیپرا27 جنوری کوبجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول

ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ گزشتہ ماہ فرنس آئل پر 12 روپے 27 پیسے مہنگی ترین بجلی پیدا کی ،گزشتہ ماہ مجموعی طورپر 7 ارب 56 کروڑ یونٹ بجلی پیداہوئی ،بجلی کی پیداواری لاگت47 ارب41 کروڑ روپے رہی ،اضافے کی صورت میں صارفین پر 10 ارب روپے کااضافی بوجھ پڑے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.