پی ڈی ایم کے احتجاج میں کتنے لوگوں نے شرکت کی ؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ یہ لوگ تو پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں، مولانا آج زندگی کا مختصر خطاب کریں گے،یہ قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں، آج تک ریڈزون میں احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ واحد حکومت ہے جس نے ریڈزون میں احتجاج کی ا جازت دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے

(ن) لیگ کی رہنما مریم نواز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ براڈ شیٹ پڑھ لیں، ان کیخلاف پاناما ٹو کھلنے جا رہا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے باہر تین ہزار لوگ جمع ہوئے۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو پچھلی دفعہ بھی سیاستدانوں نے دھوکہ دیا، اس بار بھی مولانا کو دھوکا دیا جارہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج نے مایوس کیا ہے، ہم نے زیادہ انتظام کیا تھا ان کے بندے کم آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، وہ مطمئن تھے، وزیر اعظم نے واضح کہا ہے کہ یہ کوئی مسئلہ پیدا کریں تو ان کیلئے تاریخی مسئلہ پیدا کریں۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر یہی صورتِ حال رہی تو لانگ مارچ کو بھی خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس اسمبلی پر فضل الرحمن لعنت بھیجتے ہیں اس پر بلاول آج جشن منا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کو پچھلی دفعہ بھی سیاستدانوں نے دھوکہ دیا، اس بار بھی مولانا کو دھوکا دیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کا دورہ کر کے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔منگل کو وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کا دورہ کیا۔وزیر داخلہ نے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیرِداخلہ نے وزارتِ داخلہ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا ان کے ہمراہ سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کنٹرول روم میں سہولتوں کا جائزہ لیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہر میں امن و امان بحال رکھنے کے لیے ہر چیز پر نظر رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کیمروں سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے گی، پر امن احتجاج کی اجازت ہے۔انہوں نے کہاکہ شاہراہِ دستور پر پہلی دفعہ احتجاج کی اجازت دی گئی ہے، امید ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کو پرامن رکھے گی۔‎

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.