موجودہ دور حکومت میں ایک اور چینی اسکینڈل سامنے آ گیا بڑے پیمانے پر چوری چھپے کیا کام جاری ہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایک ہی حکومت میں دوسرا چینی اسکینڈل سامنے آ گیا ہے، پنجاب میں شوگر ملوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر چوری چھپے چینی کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ایک اور چینی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد کین کمشنر پنجاب کی جانب سے پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق کمشنر پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ

گنا بھی چوری چھپے خریدا جا رہا ہے اور چینی کی فروخت بھی ہو رہی ہے، حکومت چینی اور گنے کی چوری چھپے فروخت کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔دوسری طرف شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی زائد قیمت کا ذمے دار مڈل مین کو قرار دے دیا ہے۔دوسری جانب پاکستان میں شوگر انڈسٹری پر برسوں سے قائم آٹھ سے زائدطاقتور خاندانوں کی اجارہ داری کو کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان آج تک بھاری جرمانے کر کے بھی نہیں ختم کرسکا۔ پاکستان شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری جنرل نےبتایا کہ چینی کا تاریخ ساز بحران پیدا کرنے میں آٹھ دس خاندان ملوث ہیں۔ ان میں سے ایک خاندان کی 6بڑی بڑی شوگر ملیں ہیں اور وہ کاٹن ایریا چھوڑ کر پورے ملک میں بھی نئی شوگر ملیں نہیں لگنے ،دوسری جانب قومی موقر نامے جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق  وفاقی حکومت نے شوگر ملز کی ویڈیو مانیٹرنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔وفاقی وزیر حماد اظہر کے مطابق پنجاب کی شوگر ملز میں 15دسمبر تک ساڑھے 3 لاکھ ٹن چینی کی پیداوار ہوئی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ 12شوگر ملز کے نمائندگان نے ہمیں بتایا کہ 15 نومبر کرشنگ کیلئے آئیڈیل تاریخ ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق نومبر میں چینی کی قیمت 30 روپے تک کم ہوئی تھی، جیسے ہی سسٹم میں سے درآمدی چینی نکلی ہے تو مقامی چینی کی قیمت بڑھ گئی۔انہوں نے کہاکہ چینی کی قیمت بڑھنے میں آڑھتیوں اور سٹے بازوں کا کردار بھی نظر آیا جس پر ایکشن لے رہے ہیں۔حماد اظہر کے مطابق صوبائی حکومتوں سے کہہ دیا ہے کہ وہ چینی میں آڑھتیوں کا کردار ختم کریں،ہم بروقت زیادہ مقدار میں چینی امپورٹ کرنا چاہ رہے ہیں، ایسی سی میں سمری بھیج رہے ہیں، خام چینی کی امپورٹ سے ٹیکس ہٹائیں گے۔دوسری جانب پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے عوام کو75 روپے فی کلو چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ہے،

خط میں کہاگیا ہے کہ حکومتی احکامات کی روشنی میںکرشنگ 30نومبرسے15-20 روز قبل شروع کی گئی جس کے نتیجے میں گنے سے ریکوری انتہائی کم رہی،ملک تقریبا3لاکھ ٹن چینی سے محروم ہوا ہے،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی مڈل مین کو دخل اندازی کی اجازت نہیں ہو گی،کہا گیاتھا 200 روپےفی من گنے کی قیمت یقینی بنائی جائے گی، تمام صوبوں کے

کمشنر مڈل مین کا کردار ختم کرانے میں مکمل ناکام رہے،گنے کی فی من قیمت 270 سے 300 روپے تک پہنچ چکی ہے، چینی کی قیمت ایک بار پھر 100 روپے کلو سے اوپر جانے کا خدشہ ہے، وزیراعظم شوگرملزکوگنے کی حکومتی مقررکرکے قیمت پرفراہمی یقینی بنائیں تا کہ عوام کو چینی 75 روپے فی کلو کے مناسب ریٹ پر دستیاب ہو۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.