سانحہ مچھ کےشہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائےگا، ذمے داروں کوانصاف کے کٹہرےمیں لایاجائےگا،آرمی چیف کی متاثرہ خاندانوں سے ملاقات

کوئٹہ (آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج عوام کی جان و مال عزت اور آبرو کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، بلوچستان میں سیکورٹی صورتحال بہتر کرنے کیلئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ باڑ لگانے کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ان کا آخری دم تک پیچھا کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے

گزشتہ روز کوئٹہ کینٹ میں مچھ سانحہ میں شہدا کے لواحقین اور ہزارہ برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی و دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مچھ واقعہ میں شہدا کے لواحقین، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ، ہزارہ جرگہ کے چیئرمین فدا حسین، مجلس وحدت المسلمین کے آغا رضا، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داد آغا، شہدا کمیٹی کے ممبران میر امان اللہ، تنظیم نسل نو، ہزارہ سپورٹس مین، ہزارہ ریٹائرڈ آفیسران دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں سانحہ مچھ کے شھدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پربلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داد آغا نے کہا کہ آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے نیت پر شک نہ کیا جائے اس سلسلے میں پاک فوج عوام کی جان، مال عزت اور آبرو کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی سیکورٹی کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے بارڈرز پر باڑ لگانے کا سلسلہ جاری ہے دہشت گرد عناصر بارڈر کراس کرکے آتے تھے لیکن اب شدت پسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے بدامنی پھیلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں قوم بن کر ملک دشمنوں اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا پاک فوج ہزارہ برادری کو تنہا نہیں چھوڑے گی ہم اپنے عوام کے ساتھ ہیں عوام کی ہر ممکن دفاع کی جائے گی دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ان کا آخر تک پیچھا کیا جائے گا انہوں نے شہدا کے لواحقین کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *