ملک طاہر کیس تحریک انصاف کے معروف رکن اسمبلی گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما ملک طاہر کے قتل کیس میں رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔میڈیا رپورٹسکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک طاہر اقبال قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت ایبٹ آباد نے ایم پی اے فیصل زمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کردی۔فیصل زمان پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک طاہر اقبال کے قتل کے

منصوبہ بندی کا الزام عائد ہے۔عدالت میں موجود ملزم فیصل زمان کوسی ٹی ڈی پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کر لیا ۔ یاد رہے کہ تحصیل غازی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکےطاہر اقبال اور ان کے ڈرائیور گل نواز کو 14ستمبر 2020 کو قتل کردیا تھا ، سی ٹی ڈی پولیس نے بٹگرام کے رہائشی اجرتی قاتل کو گرفتار کیا جس نے انکشاف کیا کہ فیصل زمان نے اسے چودہ لاکھ روپے دے کر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما طاہر ملک کو قتل کرنے کا کہا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *