بجلی کاکریک ڈائون ،ملک کے بڑے شہر میں پانی کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا

اسلام آباد (آئن لائن /این این آئی)مملک میں بجلی کا بریک ڈائون فراہمی تاحال مکمل بحال نہیں ہوسکی۔کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بریک ڈان کے باعث تمام واٹر پمپنگ تاحال بند ہے۔ ٹھٹھہ پمپ بند ہونے سے کراچی کو 3کروڑ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔دوسری جانب کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے 70 فیصد علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

گزشتہ رات سے اب تک 150 فیڈرز کو بحال کیا جا چکا ہے اور جن علاقوں میں بجلی نہیں وہاں امدادی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔کے الیکٹرک کے مطابق ترسیلی نظام بشمول تمام گرڈز پر بجلی کی بحالی عمل میں لائی جاچکی ہے اور فیڈرز کی بحالی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔ کراچی کے رہائشی علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال معمول پر نہیں آسکی۔ نیو کراچی، سرجانی ٹان، نارتھ کراچی، ملیر، گودھرا، سہراب گوٹھ، بن قاسم اور لانڈھی میں بھی بحال نہیں ہو سکی۔کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ پمپنگ اسٹیشنز، اسپتال اور اسٹریٹیجک تنصیبات کیلئے بجلی بحال کی جارہی ہے اور تکنیکی عملہ فیلڈ میں موجود ہے۔۔دوسری جانب بجلی کے بریک ڈائون سے صوبائی دارالحکومت میں پینے کے پانی کی قلت پیداہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے طویل بریک ڈائون سے ٹیوب ویل نہ چلنے کی وجہ سے سمن آباد، گلشن راوی، اقبال ٹائون ،مزنگ، بیگم روڈ،گڑھی شاہو،محمد نگر، جین مندر ،راج گڑھ، ریلوے اسٹیشن،مصری شاہ،جوہر ٹائون ،وحدت روڈ، سنت نگر، راوی روڈ ،بلال گنج ،بند روڈ ،چوبرجی، ریوارزگارڈن ،جیل روڈ اورتاجپورہ سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ مرحلہ وار بجلی بحال ہونے سے ٹیوب ویل چلنے سے پانی کی فراہمی ممکن ہو سکی ۔واسا کے ٹیوب ویلز پر جنریٹرز موجود ہیں تاہم اکثرپر بجلی کی طویل عدم فراہمی کی صورت میں متبادل پر چلانے کے لئے ایندھن ذخیر رکھنے کی کوئی تیار نہیں تھی ۔ ایم ڈی واسا کے مطابق لاہور کے زیر انتظام تمام ڈسپوزل اسٹیشنز اور ٹیوب ویل کوجنریٹرز پر چلایا گیا اور بجلی کی بحالی کی ساتھ ساتھ ٹیوب ویلز اور ڈسپوزل اسٹیشنز کو واپڈا پر منتقل کر دیا گیا ۔خیال رہے کہ آئیسکو کے بیشترعلاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی شروع کردی گئی ہے۔ اسلام آباد کے ریڈزون میں بھی بجلی بحال ہے اور دیگر علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے۔نجی ٹی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطا بق ملتان میں جزوی طور پر بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ میپکو ریجن میں 132 کے وی اور11 کے وی سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ 11کےوی سے آئندہ چند گھنٹوں میں مکمل طور پر بجلی کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔میپکو حکام کا کہنا ہے کہ قاسم پور گرڈ اسٹیشن اور وہاڑی چوک گرڈ اسٹیشن سے بجلی ہوگئی ہے اور مرحلہ وار پورے ریجن میں بجلی بحال کر دی جائے گی۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی بحالی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے۔ پمپنگ اسٹیشنز، اسپتال اور اسٹریٹیجک تنصیبات کیلئے بجلی بحال کی جارہی ہے۔دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال کی جاچکی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *