ویک اینڈ پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو پیشگی مطلع کردیا

اسلام آباد(اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میںموسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا جبکہ بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور

خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر بارش ہوئی اورمالم جبہ میں2 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا، مالم جبہ6،دیر 4، بالاکوٹ 2، کاکول ،سیدو شریف ایک اور کشمیر، مظفرآباد میںایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت، قلات،زیارت ،لہہ منفی 12، گوپس منفی 11، کوئٹہ منفی10 ، کالام ،بگروٹ منفی 9،استور ،ہنزہ ، دالبندین ، پشین منفی 8،مستونگ ، مالم جبہ، سکردو اورپاراچنار میں منفی7 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *