ماضی میں کئی وزراء آئے اور گئے، عمران خان آپ ہمارا آخری سہارا ہیں، شہداء سانحہ مچھ کے اہل خانہ کی وزیراعظم سے دُہائی

کوئٹہ(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت ہزارہ برادری کو تحفظ دینے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے،تحریری معاہدے پرمکمل عملدرآمد کرایاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر گورنربلوچستان امان اللہ یاسین زئی،وزیراعلیٰ جام کمال خان،وفاقی وزیر علی زیدی،معاون خصوصی زلفی بخاری، ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری ودیگر بھی موجود تھے۔لواحقین نے کہاکہ چھ بہنیں ہیں ہمارے گھر میں اب کوئی کمانے والا نہیں،بہت سے واقعات ہوئے اور وزراء آئے اور گئے یقین دہانی کرائی کہ مزید واقعات نہیں ہونگے اب ہمارا واحد سہارا عمران خان ہے،

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان لاکھوں لوگوں کے دل میں بستاہے،ہزارہ برادری کے ساتھ یہ پہلا واقعہ نہیں،جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ایک سال سے کوششیں کررہے ہیں کہ ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کیاجائے،ہم نے لکھ کردیا اور جو وعدے کئے ہیں ان کوتکمیل تک پہنچائیں گے،انہوں نے کہاکہ اس بار حکومت کومختلف دیکھیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہاہے کہ پہلی دفعہ کسی حکومت نے مظاہرین سے تحریری معاہدہ کیاہے۔ دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ ٹاؤن کے بجائے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں مچھ میں شہید کئے جانے والے کانکنوں کے لواحقین اور ہزارہ برداری سے واقعہ پر اظہار افسوس اور ملاقات کی، یہ ملاقات بیس منٹ تک جاری رہی، اس حوالے سے بتایا گیا کہ ہزارہ ٹاؤن میں سیکورٹی خدشات کی بناء پر وزیراعظم امام بارگارہ ولی العصر نہیں جا سکے جس کے بعد ہزارہ برادری کے عمائدین کی رضامند ی سے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے ایکسپو سینٹر کا انتخاب کیا گیا جسے گزشتہ شب سیکورٹی کلیئر نس ملنے کے بعد خصوصی کمانڈوز کے حوالے کردیا گیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ بلیک میلنگ والا لفظ آپ کے لئے نہیں بلکہ پی ڈی ایم کے لیڈر کے لئے کہا تھا۔ وزیراعظم نے ہزارہ برادری کے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *