سونے کی قیمت کو ریورس گیئر ، مزید سستا ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سونے کی قیمت تیزی سے نیچے آنے لگی اور ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 600 روپے کم ہوکر 98 ہزار 251 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قدر 23 ڈالر کمی سے 1893 ڈالر ہے۔گزشتہ روز بھی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300روپے کی کمی سے ایک لاکھ 15ہزار300روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 39ڈالرکی کمی سے1916 ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹوں میں سونے کی ایکتولہ سونے کی قیمت1300روپے کی کمی سے گھٹ کر1لاکھ 15ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت1115روپے کی کمی سے 98851روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1400روپے مستحکم رہی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور تیزی کے باعث کے ایس ای100نڈیکس مزید 191.12پوائنٹس کے اضافے سے45344.54پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجب کہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی5 ارب69کروڑ37لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 3.47فیصدکم رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی لی گئی

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *