ڈالرپھر مہنگا ہو گیا ‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں کاروباری ہفتے آخری دن ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ۔امریکی ڈالر کی قیمت میں 15روپے کا اضافہ ہو گیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سٹیٹ بینک آ ف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد قیمت 160.02 روپے سے

بڑھ کر 160 روپے 17پیسے ہو گئی ہے۔گزشتہ روزجمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزیدکم ہو گئی ، سٹیٹ بینک کے ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں جب کاروبار بند ہوا توڈالرکی قیمت 160.29روپے پررہی جبکہ آجکاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 160.02روپے پرآ گئی ۔ اسی طرح بدھ کے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کی کمی سے160.30روپے سے گھٹ کر160.25روپےاور قیمت فروخت160.40روپے سے گھٹ کر160.35روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے160.10روپے سے بڑھ کر160.20روپے ہوگئی جب کہ قیمت فروخت160.50روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید195روپے سے بڑھ کر196روپے اور قیمت فروخت196.80روپے سے بڑھ کر198روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈٖ کی قیمت خرید216روپے ہو گئی تھی ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *