مالم جبہ، مقامی ہوٹل میں لڑکوں اور لڑکیوں کی ڈانس ویڈیو وائرل، ہوٹل مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ درج

سوات (نیوز ڈیسک) مالم جبہ میں مقامی ہوٹل میں سیاح لڑکوں اور لڑکیوں کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی، ایک موقر قومی روزنامہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ہوٹل مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزمان کو گرفتار کرنے بعد ان پر جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ سوات کی وادی مالم جبکہ میں نجی ہوٹل میں سیاحوں کی طرف سے ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے شدید تنقید کا

نشانہ بنایا جا رہا تھا، اس پر پولیس حکام نے نوٹس لیا اور سارے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا، جس کے بعد ایس ایچ او تھانہ مالم جبہ جاویداقبال کی مدعیت میں ہوٹل ایکٹ، لاؤڈ سپیکر ایکٹ، 33این ڈی ایم اے اور پی آرسی294 کے تحت ہوٹل مالک فضل خان اور منیجر حسنین احسان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان کو حراست کے بعد سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *