پاکستان کی معیشت کرونا سے پہلے کی راہ پر دوبارہ گامزن سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دیپاکستان کی معیشت کرونا سے پہلے کی راہ پر دوبارہ گامزن سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دی

لاہور( این این آئی )اسٹیٹ بینک کی ملکی معیشت پر پہلی سہ ماہی رپورٹ میں کہا گیا ہے مالی سال 2021 میں پاکستان کی معیشت کرونا سے پہلے کی راہ پر دوبارہ گامزن ہو چکی ہے،ترقی پذیر بحالی کو معاشی استحکام برقرار رکھتے ہوئے حاصل کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سہ ماہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معیشت کی بحالی اقدامات اور ڈیجیٹل ذرائع کے فروغ نے ترسیلاتِ زر بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، تیل کی قیمتوں میں کمی سے درآمدی ادائیگیاں گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہیں تاہم پاکستان کی برآمدی کارکردگی متعدد دیگر ابھرتی معیشتوں کے مقابلے میں بہتر رہی۔رپورٹ کے مطابق برآمدات نے اپنی کرونا سے قبل ستمبر والی سطح کو چھو لیا ہے ، ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور دوا سازی کی بلند برآمدی وصولیوں سے بھی مدد ملی، ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوا۔صنعت کے شعبے میں سیمنٹ اور فوڈ پروسیسنگ صنعتوں میں اضافہ ہوا، گاڑیوں کے شعبے میں بھی بحالی ہوئی، مہنگائی بڑھ گئی جسے غذائی مہنگائی سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔روزگار اسکیم کی رقم 13 نومبر 2020 تک بڑھ کر 238.2 ارب روپے ہو گئی، کرونا سے نمٹنے کی ری فنانس سہولت کی رقم بڑھ کر 8.4 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *