پی ڈی ایم بنوں جلسہ اے این پی اور جے یو آئی کے کارکن آپس میں گتھم گتھا مکوں ، لاتوں اور ڈنڈوں کی ایک دوسرے پر بارش کر دی

بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کے بنوں جلسے میں اے این پی اور جے یو آئی کے کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق بنوں اسپورٹس گرائونڈ میں پی ڈی ایم کے جلسے کیلئے جمع کارکنان ایک دوسرے سے لڑپڑے ، مکوں ، لاتوں ، اور ڈنڈوں کی بارش کر دی ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے این پی کے کارکنان نے خاردار تاریں ع

بورکرنے کی کوشش کی ، جے یو آئی کے رضا کاروں نے ان کی پٹائی کر دی ، لڑائی میں متعدد کارکن شدید زخمی ہو چکے ہیں ، پارٹی رہنما انہیں روکنے میں ناکام ہو گئے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف)اور اے این پی کے رضا کاروں کے مابین لڑائی کی وجہ خاردار تاروں کو عبور کرنے کی وجہ سے ہوئی ۔ جس کے بعد پارٹی رہنمائوں کو میدان میں آنا پڑا کافی کوششوں کے بعد دونوں پارٹیز کارکنان میں صلح کروا کر معاملے کو رفع دفع کروایاگیا ۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے جلسہ گوجرانوالہ اسٹیڈیم کے اندرن لیگی اورجےیوآئی کارکنان کا آپس میں لڑ پڑے تھےجبکہ لیگی کارکنان زخمی بھی ہوئے تھے ۔ جے یو آئی کے کارکن کی جانب سے لیگی کارکن کو کرسی سے اٹھنے کا کہا گیا تھا لیکن وہ نہ مانا جس کے بعد لیگی کارکنوں اور جے یو آئی کے کارکنان میں لڑائی ہو گئی تھی ۔ جلسہ گاہ میں ایک مقام پرسیاسی کارکن آپس میں جھگڑ پڑے، آپس میں گتھم گتھا کارکنوں نےایک دوسرے پرتھپڑوں کی بارش کردی جس کے بعد سیکیورٹی پر مامور رضا کاروں نے بیچ بچاؤ کرایا۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن  گوجرانوالا کے جناح اسٹیڈیم میں پاور شو کیا جبکہ جلسے سے مریم نواز، بلاول، فضل الرحمان و دیگر رہنماخطاب  کیا تھا ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *