یونائٹڈ موٹرز نے اپنا شاہکار مارکیٹ میں لانچ کر دیا ،پاکستان میں کم قیمت 1000 سی سی گاڑی’’ ایلفا‘‘کی خصوصیات اور قیمت سامنے آگئی ‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )یونائیٹڈ موٹرزنے نئے سال کے آغاز میں ’’یونائیٹڈ ایلفا‘‘ کے نام سے نئی ہزار سی سی گاڑی متعارف کرا دی ہے۔ایلفا کو پہلے چیری کیو کیو کے نام سے جانا جاتاتھا۔ یہ گاڑی پاکستانیوں کیلئے ایک سستی اور میعاری ہیچ بیک ثابت ہوگی۔گاڑی میں یورو 4 ایمیشن ٹیکنالوجی اور 4 سیلنڈر 993 سی سی کا انجن رکھا گیا ہے،5 اسپیڈ دستی ٹرانسمیشن،پاور اسٹیئرنگ،پاور ونڈوز،13 انچ

مصر کے پہیے،LCD کیمرا،ریورس کیمراگاڑی میں شامل کیا گیاہے ۔ رپورٹس کے مطابق یونائٹڈالفا کی ابتدائی قیمت (تیرہ لاکھ پچانوے ہزار )1،395،000روپے رکھی گئی ہے ۔ اس حوالے سے پاک ویلز نے کہا ہے کہ ایلفا کی قیمت مارکیٹ میں دوسری گاڑیوں کی نسبت بہت کم ہے ۔ مارکیٹ میں ایلفا کا مقابلہ سوزوکی ویگن آر، کیا پکانٹو اور سوزوکی کلٹس سے ہوگا۔ گاڑی 2 جنوری 2021 کو پاکستان میں لانچ کیا گیا جس کے بعد مقامی طور پر تیار کیے جانے والےسی کے ڈی یونٹس کی فروخت شروع ہو گئی ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *