
پی ڈی ایم کا بہاولپورجلسہ مسجد کے قریب سپیکر نصب ، گانے بجا دیے گئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کے تحت بہاولپور جلسے کے انتظامات مکمل ، مریم نواز کے استقبال میں پاکستان مسلم لیگ ن مسجد کا تقدس بھول گئی ، جلسے کے اسپیکر مسجد کے دیواروں پر رکھ دیے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی
جلسہ گاہ آمد سے قبل ن لیگیوں نےجلسے کے اسپیکر مسجد پر رکھ دیے جس میں کئی گھنٹے میوزک مسلسل چلتا رہا ، نماز اور اذان کو بھی نظر انداز کیا گیا ۔ نجی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے جلسہ گاہ میں ایک اونٹ لایا گیا جو مریم نواز کی آمد کے وقت صدقے کیلئے ذبح کیا جانا ہے ۔
Leave a Reply