نئے سال کا پہلا کاروباری روز فی تولہ سونا مہنگا ہو گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نئے سال کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ، فی تولہ قیمت 300روپے تک بڑھ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ باز ار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 300 روپے ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 257 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی

اور نئی قیمت 97 ہزار 994 روپے ہو گئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 994 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر بڑھ کر 1899 ڈالر فی اونس ہے۔تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام رہا جس کے باعث دونوں کی قیمتیں بالترتیب 1320 روپے اور 1131.68 روپے پر مستحکم ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *