مریم نواز زخمی ہیں انہیں ریسکیوکرنے جارہی ہوں ، وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ریسیکیو موٹرسائیکل چلا کر سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیدک)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایمبولینس موٹر سائیکل چلانے کا سٹنٹ کیا ہے۔فردوس عاشق اعوان موٹر بائیک ایمبولینس پر سوار ہو گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو کا ہیلمٹ اور ریسکیو کٹ پہن کر

ایمبولینس موٹر سائیکل چلائی، مریم نواز زخمی ہیں انہیں ریسکیو کرنے کے لیے تیار ہوں۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق گزشتہ روز ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کر کے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔ایک تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے مارشل آرٹس کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کردیا۔فردوس عاشق اعوان نے زور دار مکا مار کر ایک کے اوپر ایک رکھے ہوئے ٹائلز توڑے جس پر پنڈال میں بیٹھے سب لوگوں نے اُن کو داد دی۔قبل ازیں فردوس عاشق اعوان کی ویڈیو آئی تھی جس میں انہوں نے فٹبال کو کک ماری تھی اور اُس سے پہلے کرکٹ کھیل کر سب کو حیران کردیا تھا۔ انہوں نے باؤلنگ کرتے ہوئے گورنر پنجاب کو کلین بولڈ کیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *