پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا، استعفےکے حوالے سے بڑا فیصلہ، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی نے جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے ، جبکہ کسانوں،وکلا،تاجر،ڈاکٹرزکی تنظیموں سےرابطے تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق  پی پی پی کے بیشتر رہنمائوں کا یہ

خیال ہے کہ استعفے دینے کی صورت میں حکومت 18وین آئینی ترمیم ختم کر سکتی ہے جبکہ اس سے جمہوری قوانین کو خطرہ لا حق ہو سکتا ہے جو کہ پی پی نے بڑی کوششوں کے بعد اسے منظور کروایا تھا ۔ کمیٹی کے ممبرن کی اکثریت اس پر متفق ہو گئی ہے کہ پی پی جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر موجود حکومت کیخلاف اندر اور باہر جدوجہد جاری رکھے گی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.