ہم فضل الرحمان گروپ کا حصہ نہیں مولانا شیرانی کا جے یو آئی پاکستان کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف مذہبی وسیاسی رہنما مولانا شیرانی نے جے یو آئی پاکستان کو جے یوآئی(ف) سے الگ کرنے کااعلان کردیا ، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ جمعیت علمائے اسلام کے دستورکے مطابق رکن رہے اور رہیں گے۔

ہمارا کوئی بھی رکن قرآن وسنت کے منافی کوئی اقدام نہیں کریگا۔ اب جو کچھ ہو رہا ہے وہ صداقت اوردیانت سے خالی ہے۔ ہمیں اکابرین سے سیاست وراثت میں ملی ہے۔ یہ تمام اراکین اب اس جماعت کے رکن نہیں رہے۔بلکہ جے یوآئی پاکستان کو جے یوآئی(ف) سے الگ کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ہم کبھی جے یوآئی(ف) یا فضل الرحمان گروپ کا حصہ نہیں رہے، ہم ہمیشہ جمعیت علمائے اسلام کے دستورکے مطابق رکن رہے اور رہیں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہماری دعوت کا محور تین باتیں ہیں، سچ بولو، سچ کا ساتھ دو ، جھوٹ نہیں بولیں گے، کسی ساتھی کو کسی کام کیلئے مجبور نہیں کیا جائے گا، حق کو چھپانے کیلئے باطل نہیں کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان بھٹک چکے ہیں،ہم ان کا ساتھ نہیں دیں گے، ہم مایوس نہیں ہوں گے بلکہ فریضے کیلئے آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہما ر ی جماعت کیلئے سات اصولی نکات ہوں گے ، جبکہ چار نظم ہوں گے، مولانا فضل الرحمان اگر ہمیں کسی پروگرام میں دعوت دیں گے تو ہم شریک ہوں گے، لیکن اگر وہ دعوت نہیں دیں گے تو خود شریک ہوں گے۔ہم مایوس نہیں ہوں گے بلکہ فریضے کیلئے آگے بڑھیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.