حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دے دیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری، وفاقی حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 18پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔وزارت توانائی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد فی یونٹ 13روپے 35پیسے سے بڑھ کر 13روپے 53پیسے

ہو گیا ہے۔جو صارفین تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں ان کی فی یونٹ قیمت میں پندرہ پیسے اضافہ کیاگیا ہے اور تین سو یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے تین پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ان نئی قیمتوں کا اطلاق رواں ماہ سے ہو جائے گا اور یہ اضافہ آئندہ دس ماہ کے لئے کیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.