’’حکومت کو مستعفی ہونے کیلئے ڈیڈ لائن‘‘ بلاول بھٹو زردار ی نے طبل جنگ بجا دیا ‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم عمران خان کو 31مارچ تک مستعفی ہونے کا ٹائم دے رہے ہیں اگر انہوں نے استعفیٰ دیا تو پھرلانگ مارچ ہو گا ۔ گڑھی خدا بخش میں

اپنی والدہ کی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بی بی آج ہوتیں تو کٹھ پتلی مقابلہ نہیں کر سکتے تھے۔ حکمرانوں نے غریب، تاجر، مزدور، کسان، ڈاکٹرز اور اساتذہ تک کو نہیں چھوڑا لیکن اب اب عوام اس سلیکٹڈ کو نہیں چھوڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور غربت سے تنگ عوام کٹھ پتلی کو نہیں چھوڑیں گے۔ یہ منتخب نہیں غاصب ہے جس نے تمام حقوق غصب کیے۔ کیسے مان لوں کہ ملک میں جمہوریت ہے۔ اگر کوئی جلسہ کرے تو گرفتاریاں ہوتی ہیں۔ ہم جمہوریت کی بحالی کیلئے آمروں سے ٹکرائے، یہ کس کھیت کی مولی ہے۔عوام نےساتھ دیاتو کوئی طاقت ہماراراستہ نہیں روک سکتی ، ظالم،ناجائزاورنااہل حکومت سےملک کوبچاناہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.