“دنیا میں منافقت کی سیاست کا مقابلہ ہوتو شریف خاندان پہلے نمبر پر آئے گا” نواز شریف انقلابی بن کر پاکستان مخالف قوتوں کے ساتھ ملا ہوا تھا، حیران کن انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا میں منافقت کی سیاست کا مقابلہ ہو تو شریف خاندان واضح برتری سے پہلے نمبر پر آئے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ

نواز شریف ماضی میں عوام کے سامنے زرداری کو چور ڈاکو کہہ رہا تھا اور سوئس اکاؤنٹس اور سرے محل کے خلاف احتجاج کر رہا تھا، جبکہ نواز شریف خود لندن میں جائیدادیں اور مال چھپا رہا تھا۔ شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں نوازشریف خود اسرائیل کے ساتھ خفیہ دورے اور ہرزہ سرائی کررہا تھا، نواز شریف انقلابی بنا ہوا تھا پاکستان مخالف قوتوں کے ساتھ ملا ہوا تھا ، دوسرے بھائی ٹی ٹی ایکسپرٹ عمران خان کو یہودی لابی کہہ رہا تھا جبکہ دوسری جانب محمد زبیر کو این آر او مانگنے اسٹیبلشمنٹ کے پاس بھیج رہا تھا، شہباز گل کا کہنا تھا کہ دنیا میں منافقت کی سیاست کا مقابلہ ہوتو شریف خاندان پہلے نمبر پر آئے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.