ملک بھر میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد میں راتوں رات بڑا اضافہ ، تعدادتشویشناک حد تک پہنچ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں 24 گھنٹوں میں کوروناسے مزید63 افراد موت کے منہ میں چلے گئے،ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 9ہزار816ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کوروناکے مزید 2 ہزار260کیس رپوٹ ہوئے جس سے ملک بھرمیں کوروناکیسز کی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 482 ہوگئی،این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 36 ہزار 909 کوروناٹیسٹ کئے گئے،ملک بھرمیں کوروناایکٹوکیسزکی تعداد 39 ہزار 177 ہوگئی،ملک بھرمیں کوروناسے متاثر 4 لاکھ 20 ہزار 489 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق پنجاب ایک لاکھ 35 ہزار 141،سندھ میں 2 لاکھ 9 ہزار 429،خیبرپختونخوا 56 ہزار 875،بلوچستان میں 18 ہزار 61 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.