مریم نواز نے اپنی بہن اسماء نواز کے خلاف ہونے والی بڑی سازش بے نقاب کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کی بہن اسماء نواز کے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے حکومت مخالف بہت سے ٹوئٹس کئے گئے، لیگی کارکنوں نے اس اکاؤنٹ کو فالو بھی کیا، اپنی بہن کے ٹوئٹ اکاؤنٹس کے متعلق مریم نواز نے کہا کہ ان کی بہن اسماء نواز کے نام سے متعدد جعلی اکاؤنٹس موجود ہیں، انہوں نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ جعلی اکاؤنٹ سے دور رہیں اور کسی بھی اکاؤنٹ کی

شکایت ٹوئٹر پر کریں، اس موقع پر انہوں نے اسماء نواز کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس سے بھیجا گیا پیغام بھی شیئر کیا، جس پر لکھا تھا کہ ایکسیڈنٹ کے بعد پولیس نے ڈرائیور سے پوچھا یہ کیسے ہوا، ڈرائیور مجھے سمجھ نہیں آئی ایکسیڈنٹ کیسے ہوا، پولیس تمہارے نہ سمجھنے سے وہ دس لوگ اللہ کو پیارے ہو گئے ان کا کیا قصور تھا، ڈرائیور اللہ کی مرضی ان کی لکھی ایسے تھی، میں تو ابھی سیکھ رہا ہوں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *